'حکیم اللہ محسود کے ساتھ مل کر فورسز پر حملے کئے'
فائل فوٹوکراچی:کالعدم تنظیم کے منیراحمدعرف مفتی صاحب نے دوران تفتیش سنسنی خیزانکشافات کئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کمانڈرحکیم اللہ محسود اورخان زمان محسود کے ساتھ مل کرفورسز پرحملے کئے۔
جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ملزم کالعدم تحریک طالبان کراچی کےامیرخان زمان کا قریبی ساتھی ہے اوراس کے ساتھ ہی وزیرستان میں ٹریننگ لی۔
ملزم کا کہنا ہے کہ سجاد لنگڑا نے حنیف آفریدی کونادرن بائی پاس پرقتل کیا جبکہ مقتول کا بھائی 20 لاکھ روپے اداکرچکا تھا۔
ملزم کے 18قریبی ساتھی مقابلوں میں مارے جاچکے ہیں جبکہ کچھ ساتھی اب بھی سرگرم ہیں ،ملزم کو مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔