رینجرز کے الزامات متحدہ نے مسترد کردیئے
فائل فوٹوکراچی :متحدہ قومی موومنٹ نے رینجرز کے ایم کیوایم سے متعلق الزامات کو مسترد کردیا، ایم کیوایم کے رہنما محمد حسین کہتے ہیں کہ متحدہ کارکنوں نے رینجرز چوکیوں پر حملہ نہیں کیا، ان الزامات کا مقصد سیاسی سرگرمیوں پر قدغن لگانا ہے۔
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر دوران پریس کانفرنس میں متحدہ رہنما محمد حسین نے کہا ایم کیوایم کے خلاف نئی سازش گڑھی جارہی ہے،پولیس پہلے ہی واضح کرچکی ہے کہ رینجرز چوکیوں پر حملے میں کالعدم تنظیم ملوث ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ صفورا، پروین رحمان، ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کا الزام بھی ایم کیوایم پر لگایا گیاجو کہ بعد میں غلط ثابت ہوئے، ان تمام تر الزامات کا مقصد ایم کیوایم کی فلاحی، سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی لگانا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔