سرگودھا:مبینہ پولیس مقابلہ،4ڈاکو ہلاک،3 فرار

شائع 31 مئ 2016 06:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

سرگودھا:سرگودھا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ،رات گئے کوٹ مومن مڈھ رانجھا روڈ پر ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پارٹی کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔

جوابی کارروائی کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مبینہ طور پر4 ڈاکو اسد، بلال، الہیاراور بابر موقعے پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

 فرار ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

 پولیس کے مطابق ،مرنے والے ڈاکو پولیس کو قتل ڈکیتی سمیت متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے، اسد اور بلال کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے بیس بیس لاکھ مقرر کر رکھی تھی۔