ایس ایس پی تشددکیس:عمران اورطاہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

شائع 31 مئ 2016 08:05am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوتشدد کیس میں عمران خان اورطاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔

تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت جونیجوپرتشدد کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔

جج سہیل اکرام نے مقدمے میں مسلسل غیرحاضری پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان، عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری اوردیگرنامزد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

 عدالت نے ڈی ایس پی ادریس راٹھورکووارنٹ گرفتاری کی تعمیل کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی اورپی اے ٹی کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا،جس پر19 ستمبر 2014 کو تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کیاگیا۔

ملزمان کیخلاف باوردی مواد، اہلکارپرتشدد، کارسرکارمیں مداخلت اورانسداد دہشتگردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔