سندھ ہائیکورٹ:کےڈی اےافسرکو 2جون تک بازیاب کرانےکاحکم

اپ ڈیٹ 31 مئ 2016 10:02am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوکےڈی اے افسرجمیل بلوچ کو دوجون تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کے ڈی اے افسرجمیل بلوچ کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

آئی جی سندھ نےعدالت کوآگاہ کیا کہ جمیل بلوچ کی گمشدگی کا مقدمہ درج ہوچکا ہےبازیابی کیلئےکوشش کررہے ہیں۔

رینجرزلاآفیسرکا کہنا تھا جمیل بلوچ کورینجرزنےگرفتارنہیں کیا اورنہ ہی اس بارے میں انہیں کچھ معلوم ہے۔

جس پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ لینڈ مافیا نےاغوا کیاہے،یاکسی ایجنسی نے گرفتار کیا،جمیل بلوچ نے بہت سرکاری زمینیں واگزارکرائی ہیں اس لیےانہیں لینڈ مافیا سےخطرہ ہوسکتاہے۔

کے ایم سی وکیل کا کہنا تھا کہ جمیل بلوچ کو پہلے آفاق احمد نےاغواکرایا تھا اس پہلوپربھی تحقیقات کی جائیں۔

عدالت نے قانون نافذ کرنےوالےاداروں کوجمیل بلوچ کی 2جون تک بازیابی کا حکم دے دیا۔