وزیراعظم نواز شریف کی دل کی سرجری مکمل

شائع 31 مئ 2016 12:53pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

وزیرا عظم نوازشریف کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ۔

آج نیوزکے مطابق وزیرا عظم نواز شریف کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے ۔مریم صفدر نے اس بات کی تصدیق اپنے ٹوئٹر بیان میں کی ہے اور کہا ہے کہ وزیرا عظم کا دل معمول کے مطابق کام کررہا ہے اور اب وزیرا عظم نواز شریف کو آئی سی یو منتقل کیا جائیگا ۔

میاں محمد نواز شریف اپنے طبی معائنے کیلئے بائیس مئی کو لندن روانہ ہوئے تھے تاہم معائنے کے دوران دل میں پیچیدگی کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کوفور ی طور پر دل کی سرجری کی تجویز کی گئی تھی ،جس کے بعد اب یہ آپریشن برطانوی ہسپتال میں مکمل کرلیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف نے بجٹ سے متعلق قومی اقتصادی کونسل او ر وفاقی کابینہ کے اجلاس کی ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی تھی ،جس میں انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ان کو صحت سے متعلق چند مسائل درپیش ہیں ۔