کے پی ٹی کسٹم کی کارروائی، کروڑوں کی مالیت کا سامان ضبط
کراچی:کراچی پورٹ ٹرسٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے ستائیس کروڑروپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔
پاکستان کسٹم پریوینٹو کی ایسٹ وہارف پرکی جانے والی کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا سامان ضبط کرلیا۔چیف کلکٹرکسٹمز اینفورسمنٹ محمد زاہد کھوکرکے مطابق جعلی دستاویز پردبئی سے پاکستان اورپھرجنوبی افریقہ کے لیے کنٹینر بک کیا گیا تھا۔
ملزمان نے ڈیوٹی کی مدد میں پندرہ کروڑسے زائد روپے بچانے کی کوشش کی جسے کسٹم نے ناکام بناتے ہوئے تمام سامان ضبط کرلیا۔ضبط کردہ سامان میں ایل ای ڈی ٹی ویز،اسمارٹ فونز،بیٹریز،چارجر،پرفیومز،میڈیسنز اوردیگر چیزوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔دوکلیئرنگ ایجنٹس وحید اور مرتضیٰ جان کو گرفتارکرکے مقدمہ بھی درج کر لیا گیاہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔