اسیر کارکنان کو کمال گروپ میں شمولیت کی لالچ دی جارہی ہے ،کنور نوید جمیل
فائل فوٹو
متحدہ قومی موونٹ کے رہنما کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ جن لوگوں کوچائنا کٹنگ کی وجہ سے پارٹی سے نکالا گیا، آج انہیں ہی ایم کیوایم کے مقابلے پرکھڑا کردیا گیا ہے اور اسیر کارکنوں کو کمال گروپ جوائن کرنے کی لالچ دی جارہی ہے۔
ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر دوران پریس کانفرنس کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر تشدد ہورہا ہے،پولیس کے سامنے انہیں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے اس یکطرفہ کارروائی کا نوٹس لیں، اس طرح کی چیزوں سے اداروں کی ساکھ متاثر ہورہی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔