تین سال میں ترقیاتی بجٹ پر عدم کٹوتی کا دعویٰ

شائع 31 مئ 2016 05:10pm
ahsaniqbal_image فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال کا نوے فیصد ترقیاتی بجٹ استعمال ہوچکا ہے جبکہ گزشتہ تین سال سے ترقیاتی بجٹ پر کوئی کٹ نہیں لگا ۔

اسلام آباد میں ترقیاتی بجٹ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت گر نہیں رہی ,اٹھان بھر رہی ہے، دوہزار سولہ کا پاکستان دوہزار تیرہ کے پاکستان سے بہت بہتر ہے، برآمدات اور زراعت کی پیداوار بڑھانا آئندہ مالی سال کے بڑے چیلنجز ہیں، امید ہے آئندہ سال پانچ اعشاریہ سات فیصد ترقی کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ چاہ بہار پورٹ سے اقتصادی راہداری منصوبہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے، خطے میں تعاون کی فضا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ قومی اقتصادی کونسل میں صوبوں کے تحفظات کو دور کیا گیا ہے۔ بریفنگ کے دوران چیف اکانومسٹ نے بتایا کہ اگر پانچ اشاریہ سارت کا معاشی ترقی کا ہدف حاصل کر لیا ۔