ملااختر منصور کے شناختی کارڈ میں معاون تمام افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

شائع 31 مئ 2016 05:13pm
nisar_image فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ ملا اختر منصور کا شناختی کارڈ بنانے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارکی زیر صدارت نادرا ہیڈ کوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پاکستان نہیں دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں مہاجرین کی وجہ سے مسئلہ سنگین ہوا،حیران ہوں پہلے کسی حکومت نے اس پر فوکس کیوں نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ اب تک اڑھائی لاکھ جعلی شناخت کارڈز بلاک کئے گئے ہیں۔

پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے والے افغان شہریوں کی اطلاع دینے والے کو دس ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔چوہدری نثار نے کہا کہ محمد ولی کے ڈی این اے کی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ وہی ملا اخترمنصور تھا،طالبان سربراہ کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔وزیر داخلہ نے بتایا کہ ایئر فورس کے مطابق ڈرون نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔