پاک ،چین اقتصادی راہداری خطے کیلئے اہم قرار
اسلام آباد:وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ جنوبی ایشیاء میں غربت کا خاتمہ ، امن ہم آہنگی اورخوشحالی وزیراعظم کا ویژن ہے۔اسلام آباد میں سارک چمبرایف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام سارک کی کامیابی کے تیس سال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا کہ جنوبی ایشیاء دنیا میں چیلنجنگ خطہ ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم کا ویژن خطے میں امن اورہم ایہنگی کو فروغ دینا ہے۔
سارک چمبرایف کامرس اینڈ انڈسٹریزاورفیڈریشن ایف پاکستان چیمبرایف کامرس کیاراکین کا کہناتھا کہ سارک کے اندردنیا کی تئیس فیصد آبادی رہتی ہے۔ ہمارا مقصد تجارت کا فروغ ، ویزوں کی ایسانی ، سمیت معاشی تعاون کوفروغ دینا ہے۔تقریب میں سارک کے ممبرممالک کے نمائندگان نے بھی شرکت کی اوراپنے خیالات کا اظہارکیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔