فواد خان ایک بار پھر والد بننے جا رہے ہیں

شائع 04 جولائ 2016 06:29am

fawad0000000

ممبئی:پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ ادکار فواد خان  ایک بار پھروالد بننے جا رہے ہیں ۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق اس اکتوبر فواد خان کی فیملی میں ایک اور ننھے فرشتے کا اضافہ ہو جائے گا۔

فواد بھارت کے سب سے بڑے ایوارڈ آئیفا میں شرکت کے بعد ایک بار پھر اپنے وطن پاکستان(لاہور)لوٹ آئے ہیں،ان کی واپسی کی وجہ یہ بیان کی جارہی ہے کہ ان کی بیوی صدف خان ایک بار پھر ماں بننے والی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامے 'ہمسفر' نے فواد کے کیر ئیر کو بلندیوں پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،گزشتہ سال 2015 میں فلم 'خوبصورت' کے ذریعے انہوں نے بولی وڈ میں قدم رکھا ،اور دیکھتے ہی دیکھتے شہرت کے آسمانوں پر پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ فواد اور صدف خان کا بڑا بیٹا آیان خان ہے جسے دونوں بے انتہا محبت کرتے ہیں۔