پانچ بہترین وار فلمز

شائع 04 جولائ 2016 01:16pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

جنگی موضوعات پر بہت ساری فلمیں بنائی گئی ہیں جنہوں نے کافی کامیابی بھی حاصل کی۔ لیکن پانچ فلمیں ایسی ہیں جو تمام وار فلموں سے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔ ان فلموں کی فہرست ملاحظہ کیجئے۔

Apocalypse Now

ویتنام جنگ کے موضوع پر بننے والی یہ امریکی ایڈونچر فلم 1979 میں بنائی گئی۔ اس فلم کے پروڈیوسر اور ڈائریکٹر 'فرانسس فورڈ کوپولا' تھے۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 150 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

https://youtu.be/IkrhkUeDCdQ

Paths of Glory

جنگ عظیم اول پر بننے والی امریکی اینٹی وار فلم کو 'سٹینلی کیوبرک' نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم 1957 میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔ یہ فلم ایک ناول پر بنائی گئی ہے اور فلم کانام بھی ناول کے نام پر ہی رکھا گیا تھا۔

https://youtu.be/nmDA60X-f_A

Saving Private Ryan

یہ ایک امریکی وار ڈرامہ فلم ہے جسے سٹیون سپیل برگ نے ڈائریکٹ کیا۔ فلم کی کہانی رابرٹ روڈیٹ نے لکھی تھی۔ 1998 میں بننے والی اس فلم نے 481.8 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔

https://youtu.be/zwhP5b4tD6g

Full Metal Jacket

اس فلم کو سٹینلی کیوبرک نے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیا ہے۔ 1987 میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ناول 'دی شورٹ ٹائمز' پر مبنی ہے۔ اس فلم نے دنای بھر میں463.58 ملین ڈالرز کا بزنس کا بزنس کیا تھا۔

https://youtu.be/x9f6JaaX7Wg

Three Kings

یہ ایک کامیڈی وار فلم ہے جس کی کہانی ڈیوڈ او رسل نے لکھی اور ساتھ ہی ہدایتکاری بھی خود کی۔ یہ فلم 1999 میں نمائش کیلئے پیش کی گئی۔

https://youtu.be/TCUMom0hWBY