امریکی پاپ بیلنک بینڈ ون ایٹ ٹو کا البم کیلی فورنیا ریلیز

شائع 07 جولائ 2016 03:09pm

فائل فوٹو فائل فوٹو

امریکی پاپ بینڈ بیلنک ون ایٹ ٹو نے اپنا ساتواں البم 'کیلیفورنیا' ریلیز کردیا ہے ، البم کے گانے بورڈ ٹو ڈیتھ کو سننے والے خوب پسند کررہے ہیں۔

امریکا کی مغربی ریاست کیلیفورنیا میں انیس سو بانوے میں وجود میں انے والا بینڈ ون ایٹ ٹو اپنے ساتویں البم کی تشہیر کیلئے لندن میں موجود ہے۔

کیلیفورنیا کے نام سے ریلیز ہونے والے نئے البم کے گانوں کو عوام میں کافی پذیرائی مل رہی ہے، تمام گانوں میں بورڈ ٹو ڈیتھ سر فہرست ہے۔گلوکار مارک ہوپس اور ٹریوس بارکر نے کہا کہ ہم نے اس البم میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی ہے۔ نئی البم کیلیفورنیا برطانیہ میں جاری کردیا گیا ہے۔