پیرس فیشن ویک :موسم سرماں اور خزاں کی کلیکشن متعارف
فائل فوٹوپیرس :حسن کے جلوے ،نزاکتیں اور دلربا انداز پیرس فیشن ویک میں معروف فیشن ہاوٴس اور ڈیزائنرز موسم سرما اور خزاں کے کلیکشن متعارف کررہے ہیں۔
فیشن ویک میں اطالوی فیشن ہاوٴس ویلنٹیو نے اپنا موسم خزاں اور سرما کلیکشن دوہزار سولہ سترہ پیش کیا۔ ویلنٹینو نے اپنا کلیکشن ولیئم شیکسپیئر کے نام کیا۔ولیئم شیکسپیر کی چارسویں برسی کے موقع پر ہونے والی اس تقریب میں ماڈلز نت نئے ملبوسات میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں۔
ڈیزائنر ماریہ گریزیہ اور پائر پالو کے پیش کردہ ڈیزائن برطانوی ملبوسات سے متاثرہوکر بنائے گئے ہیں۔ کلیکشن میں جیکٹ ،سلم ٹراوٴزر،فراکس اور گاوٴنز شامل تھے۔رواں ہفتے فیشن ہاوٴس جارجیا ارمانی، ڈیوور اور ورساز ہوٹی کوٹیو ویک اپنا کلیکشن پیش کریں گے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔