کیا آپ کو معلوم ہے شرٹ پر لوپ کیوں موجود ہوتا ہے؟

شائع 08 جولائ 2016 06:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہماری زندگیوں میں بہت ساری تبدیلیاں آگئی ہیں، جس کے باعث ہم اپنی پرانی چیزوں کو بھول چکے ہیں۔ پرانے زمانے میں کئی ایسی چیزیں تھیں جن کےاب  نعم البدل آگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم پرانی چیزوں کو بالکل بھول چکے ہیں۔

کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ شرٹ کے کالر کے نیچے موجود لوپس کیوں ہوتے ہیں؟ ان کا کیا کام ہے؟ اور یہ شرٹ پر کیوں بنائے جاتےہیں؟

آج ہم آپ کو ان لوپس کی حقیقت بتائیں گے کہ یہ لوپس شرٹس پر کیوں ہوتے ہیں اور ان کا کیا کام ہے۔

٭ پرانے زمانے میں کپڑے ہینگ کرنے کےلیے الماریاں اور ہینگر  نہیں ہوتی تھیں، لہذا شرٹس پر یہ لوپس بنائے جاتے تھے تاکہ شرٹس پر سلوٹیں نہیں پڑیں اور شرٹ کی استری خراب نہیں ہو۔

٭ شرٹس پر یہ لوپس 1960 سے بنائے جارہے ہیں۔ان لوپس کو 'لوکر لوپس' اور'فروٹ لوپس' بھی کہا جاتا ہے۔

٭سب سے پہلے یہ فیشن امریکا میں شروع ہوا تھا، جس کے بعد پوری دنیا میں مقبول ہوگیا تھا۔لیکن جب سے الماریاں اور ہینگر وجود میں آئے ہیں، اس کےبعد سے ان لوپس کی پہلے جیسی بات نہیں رہی۔

٭ لیکن شرٹس پر لوپس آج بھی بنائے جاتے ہیں، کیونکہ یہ ایک فیشن بن گیا ہے اور آج کل لوگ ان لوپس کو فیشن کے طور پر جانتے ہیں۔