عبدالستار ایدھی کا سوئم، نیو میمن مسجد کے اطراف سیکیورٹی سخت
فائل فوٹوکراچی:عبدالستار ایدھی کے سوئم کیلئے نیو میمن مسجد کے اطراف سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے۔
عبدالستار ایدھی کے سوئم کے سلسلے میں نیو میمن مسجد ایم اے جناح روڈ پر قرآن خوانی اہتمام کیا گیا۔ سوئم میں اہم سیاسی اور سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت کے باعث سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
سو کمانڈوز سمیت 500اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ سوئم میں شرکت کیلئے آنے والوں کیلئے گاڑیوں کی بارکنگ مسجد سے ایک کلو میٹر دور پارکنگ مختص کی گئی تھی۔
قرآن خوانی شروع ہونے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مسجد کی سرچنگ کی ایم اے جناح روڈ کو بولٹن مارکیٹ سے ٹریفک بند کردیا گیا تھا مسجد کے مرکزی دروازوں پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے تھے باڈی سرچ کے عمل سے گزرنے کے بعد ہی لوگوں کا اندر جانے کی اجازت دی گئی۔











اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔