چارلی چیپلن کی مشہور چھڑی نیلامِ کی جائے گی

شائع 11 جولائ 2016 01:21pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ نے کبھی چارلی چیپلن کی مزاح سے بھر پور فلمیں دیکھی ہیں تو آپ کو اس یادگار کردار کے حوالے سے ہر وہ بات یاد ہوگی جو اس کو منفرد بناتی تھی جن میں ڈھیلی ڈھالی پتلون، فلاپی شوز، مخصوص ٹوپی، اور مشہور چھڑی جو اس کردار کی ہی پہچان ہے۔

سنیما کے پردوں سے چارلی چیپلن اوجھل تو ہوئے لیکن اپنے دور میں شاندار کام کی وجہ سے آج بھی لوگوں کے زہنوں میں ان کا کردار نقش ہے۔ ہر مشہور نام اور اس کے زیر استعمال رہنے والی چیزیں ان کے مداحوں کیلئے قیمیتی ہوتی ہیں اور ان کو حاصل کرنا ہر کسی کا خواب ہوتا ہے۔

چیپلن کے لباس سے لے کر ہر ہر چیز جو ان کے کردار کا خاصہ رہی ہے ان کے مداحوں کیلئے بیش قیمت ہے۔ ان ہی میں سے ایک چیزچیپلن کی چھڑی ہے جو 13 جولائی کو نیلامِ عام کیلئے پیش کیا جائیگی۔ جس کی متوقع قیمت 7700 ڈالر سے لے کر 11650 ڈالر ہے۔

اس سے قبل یہ چھڑی مشہور کرکٹ کمینٹیٹر ہینری بلوفیلڈ کی ملکیت میں تھی۔