راجیش کھنا اوسط درجے کے اداکار تھے،نصیرالدین شاہ

شائع 25 جولائ 2016 06:22am

twinkle100000

ممبئی:بولی وڈ کی خوبصورت اداکارہ ٹوئینکل کھنا کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو فلموں میں کام ترک کرنے کے بعد بھی میڈیا میں چھائے رہنے کا ہنر جانتی ہیں۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران معروف اداکار نصیرالدین شاہ  نے ستر کی دہائی کے مشہور سپر اسٹار راجیش کھنا کے بارے میں کہا کہ 'جب سے راجیش کھنا بھارتی فلم انڈسٹری میں شامل ہوئے تھے،فلم انڈسٹری کا معیار اوسط درجے کا ہو گیا تھا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ راجیش کھنا ایک اوسط درجے کے اداکار تھے،یا یوں کہہ لیں کہ وہ ایک 'بدترین'اداکار تھے۔

مسٹر شاہ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ان کی اداکاری ،اسکرپٹ،موسیقی سب کچھ بیحد خراب تھا،اس زمانے میں فلم کی ہیروئن کو جامنی رنگ کے کپڑے اورہیرو کو لال رنگ کی  شرٹ پہنا کر کشمیر کی وادیوں میں عجیب انداز میں  فلمایا جاتا تھا۔

مجھے لگتا ہے مسٹر کھنا اس وقت یہ سب روک سکتے تھے کیونکہ وہ ان کا دور تھا۔

ان کے اس بیان پر راجیش کھنا کی بڑی بیٹی ٹوئنیکل کھنا اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پرمسٹر شاہ کو کھری کھری سنا دیں ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ 'سر اگر آپ زندہ لوگوں کی عزت نہیں کر سکتے توکم از کم جو لوگ اس دنیا میں نہیں ہیں ان کا احترام کرلیں'۔

https://twitter.com/mrsfunnybones/status/756880440712130560