فلم کبالی کا ابتداء میں دو سو کروڑ کا ریکارڈ بزنس

شائع 26 جولائ 2016 02:13pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی :تامل فلموں کےسپراسٹار اورٹرینڈ سیٹر رجنی کانت کی  نئی فلم کبالی نےریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرکے نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے، کبالی نے دبنگ خان کی فلم سلطان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، فلم کبالی اب تک دو سو کروڑروپے سمیٹ چکی ہے۔

اپنے اچھوتے انداز اورمنفرد کردار نگاری کے حوالے سے شہرت پانے والے اداکار رجنی کانت کی نئی فلم کبالی نے دھوم مچادی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز اڑتالیس کروڑ روپے سمیٹ کر نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔

یوں بھارتی فلم انڈسٹری کے سدا بہار ہیرو رجنی کانت  نے دبنگ اسٹار سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سلمان خان  کی فلم سلطان نے ریلیز کے پہلے دن چھتیس کروڑ کا بزنس کیا تھا جس پرفلمی ناقدین کی جانب سے کہا جارہا تھا کہ یہ ریکارڈ بزنس برسوں کسی اور فلم کے حصے میں نہیں آئے گا، تاہم ریلیز کے چند ہی دنوں میں فلم کبالی دو سو کروڑ کے کلب میں بھی شامل ہو گئی ہے۔

فلم کو دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ کر رہی ہے۔فلم کبالی کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ باکس آفس پر یہ ایک اوسط درجےکی فلم ثابت ہوگی تاہم فلم نے اگلی پچھلی تمام فلموں کی کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔