کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ' کا پہلا ٹریلر جاری
فائل فوٹوایکشن سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ایڈونچر ڈرامہ فلم 'کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سورڈ' کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی فلم 'کنگ آرتھر لیجنڈ آف دی سوارڈ' کی کہانی ایک ایسے جنگجو نوجوان پرمبنی ہے ، جو چٹان میں دھنسی ایک طلسماتی تلوار کو اپنے بازؤں کی قوت سے باہر نکال لیتا ہے، اورایسے ایسے کارنامے انجام دیتا ہے کہ بادشاہ ،رعایا سمیت پوری سلطنت حیران رہ جاتی ہے۔
اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار چارلی ہننام نبھائیں گے۔مشہور زمانہ فٹبالر ڈیوڈ بیکھم بھی فلم میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ دیگرکاسٹ میں اینا بیل ویلیس ،اینڈرئین گیلن، کیٹی مارگریٹ اور ایلن پاؤل شامل ہیں۔ ایک سو دو ملین کی لاگت سے تیار ہونے والی یہ فلم آئندہ سال مارچ میں ریلیز ہوگی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔