چھوٹی عمر میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان شوبز کے مشہور بچے

شائع 19 اگست 2016 09:45am

sara10000000000

شہرت کی کوئی عمر نہیں ہوتی یہ کسی بھی انسان کو کسی بھی عمر میں مل سکتی ہے،پاکستان شوبز سےتعلق رکھنے والے بچے بہت ہی باصلاحیت ہیں ،چھوٹی سی عمر میں اپنی جاندار اداکاری کے باعث لوگوں کا دل جیتنے والے مشہور بچوں کے بارے میں جانتے ہیں کچھ دلچسپ باتیں۔

مریم خلیف

maryum1

مریم خلیف نے 5 سال کی چھوٹی سی عمر میں بہترین اداکاری کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا،مریم نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہت خوبصورت بھی ہیں ،انہوں نے ڈرامہ سیریل'کوئی نہیں اپنا'،'بشر مومن' اور 'پرچھائیاں' میں کام کرکے سب کے دل جیت لئے،آج کل بھارتی چینل زندگی پر ان کا ڈرامہ'میری بیٹی' نشر کیا جارہا ہے جسے لوگوں کی جانب سے پزیرائی  حاصل ہو رہی ہے۔

سارہ کاشف

sara10000000000

سارہ کاشف سے کون واقف نہیں ،پاکستانی نجی چینل کے مقبول ترین ڈرامے 'ہمسفر' کے کردار 'حریم' سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی ننھی اداکارہ سارہ میں بے پناہ صلاحیتیں چھپی ہوئی ہیں۔

سارہ 12 جنوری2003 کو اس دنیا میں آئیں،اور وہ اپنے والدین کے ساتھ کراچی میں رہتی ہیں۔

ذوہب خان

zuhab-khan00000000

ذوہب خان  نے بہت کم عرصے میں  شہرت حاصل کرلی ہے ،پاکستان میں شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو ذوہب سے واقف نہیں ہوگا،ذوہب 4 مئی 2001 کو اس دنیا میں آئے اور صرف 13 سال کی عمر میں ان کے مداحوں کی تعداد ہزاروں میں تھی،ان کے مشہور ڈراموں میں 'نہ کہو تم میرے نہیں 'اور 'من کے موتی' وغیرہ شامل ہیں۔

عریشہ راضی

arisha00000000

عریشہ کا شمار ہماری انڈسٹری کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو روز بروز ترقی کے مراحل کامیابی کے ساتھ طے کررہے ہیں،عریشہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز بہت چھوٹی عمرمیں کمرشلز میں کام کرکے کیا،ان کے مشہور ڈراموں میں 'عمر دادی اور گھر والے'،سناٹا'،'نہ کہو تم میرے نہیں'،ملکہ عالیہ 'اور 'صدقے تمہارے' شامل ہیں۔

بشکریہ: stylentips.com