کیا شاہ رخ خان اور روہت شیٹی کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے؟

شائع 20 اگست 2016 06:31pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: کافی عرصے سے بولی وڈ نگری میں یہ خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان اور فلمساز روہت شیٹی کے درمیاں معاملات درست نہیں۔ لیکن بظاہر ایسا لگتا ہےکہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

بیالیس سالہ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ پہلے میں نے سنا میں شاہ رخ خان کے ساتھ 'ٹھیری'کر رہا ہوں، پھر میں نے سنا کے یہ مووی جس کا میں نے کبھی اعلان نہیں کیا ، شیلف میں جا چکی ہے۔ پھر میں نے یہ بھی سنا کہ شاہ رخ اور میں لڑے ہیں۔ وہ امریکا میں ہے اور میں لندن میں تھا، ہم کیسے لڑ سکتے ہیں؟

روہت اور شاہ رخ نے چنائی ایکسپریس اور دل والے میں  ایک ساتھ کام کیا ہے۔ یہ کہا جا رہا تھا کہ دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ان کی آخری فلم دل والےکے بعد سے مدھم پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز