کیا آپ کے مسلز بھی سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں؟
فائل فوٹوجب کوئی شخص بہت دنوں بعد ورزش یا کوئی محنت و مشقت والا کام کرے تو ان لوگوں کو مسلز میں سوجن کی شکایت ہونے لگتی ہے۔
اکثر لوگ سوچتے ہیں کہ مسلز میں سوجن کیوں ہوجاتی ہے؟ مسلز میں سوجن کی بڑی وجہ مسلز میں موجود مائیکرو ٹیئرز ہوتے ہیں۔ جب آپ ورزش کرتے ہیں یا بہت مشقت والا کام کرتے ہیں تو یہ ٹیئرز سوجن کا شکار ہوجاتے ہیں جس کے باعث آپ کے مسلز میں دردہونے لگتا ہے ۔
لیکن اگر آپ ورزش مسلسل کرتے رہیں تو اس سے مسلز مضبوط ہوتے ہیں اور آپ کے مسلز سوجن یا کسی بھی تکلیف کا شکار نہیں ہوتے۔
مسلز کی سوجن سے متعلق آج ہم آپ کو چند گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے۔ جن کے ذریعے آپ کے مسلز میں درد اور سوجن ختم ہوجائے گی اور آپ کے مسلز کو سکون بھی ملے گا۔
٭ اگر آپ کے مسلز میں سوجن ہوجائے تو آپ متاثرہ حصہ پر کپڑے کو گرم یا ٹھنڈا کرکے لگائیں۔ اس سے آپ کے مسلز کو آرام پہنچے گا اور سوجن ختم ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ مسلز کے درد کو دور کرنے کےلیے گرم پانی سے نہانا بھی مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ برف کے پیکٹ سے بھی مسلز کی سوجن کو ختم کرسکتے ہیں
٭ مسلز کی سوجن ورزش کی وجہ سے ہی ہوتی ہے لیکن یہ سوجن ختم بھی ورزش سے ہی ہوتی ہے۔اگر آپ ہلکی پھلکی ورزش کریں تو اس سےمسلز کی سوجن ختم ہوجاتی ہے۔
٭ ورزش کرنے سے آپ کے جسم سے نمکیات ختم ہوجاتی ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ پانی پیئں تاکہ مسلز کی سوجن ختم ہوجائے۔
٭ جب بھی مسلز میں سوجن ہوتو ہر حال میں نیند پوری کریں۔ بھرپور نیند حاصل کرنے سے بھی مسلز کی سوجن ختم ہوجاتی ہے۔
٭ مسلز کی سوجن کو دور کرنے کا بہترین حل چیری کا جوس ہے، چونکہ چیری کا جوس اینٹی اوکسیڈینٹ سے بھرپور ہوتا ہے اور اس کے ذریعے مسلز کی سوجن باآسانی دور ہوجاتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔