آرمی چیف اور افغان صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، یونیورسٹی پر حملے کی مذمت

اپ ڈیٹ 26 اگست 2016 07:27am
آرمی چیف کی معلومات کے حصول پرمکمل تعاون کی یقین دہانی - فائل فوٹو آرمی چیف کی معلومات کے حصول پرمکمل تعاون کی یقین دہانی - فائل فوٹو

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف اورافغان صدر اشرف غنی کےدرمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، آرمی چیف نے کابل کی امریکی یونیورسٹی پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افغان صدر میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ امریکن یونیورسٹی کابل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی گئی اورآرمی چیف کی جانب سے معلومات کے حصول پرمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

افغان صدر سے ٹیلی فونک گفتگو میں آرمی چیف نے کابل دھماکے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکیا۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاک سرزمین کسی صورت افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ،افغان حکام نے دہشت گردوں کے زیر استعمال تین موبائل نمبرز فراہم کیے ہیں تحقیقات میں ثابت ہوا کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال تینوں موبائل فون سمز افغان کمپنی کی ہیں

پاک افغان سرحد پر آپریشن کا آغاز بھی کیا گیا ہے۔جس کے نتائج سے افغان حکام آگاہ ہیں۔

آرمی چیف نے افغان صدر کو یقین دلایا کہ جیسے ہی افغان حکام سے مزید معلومات ملیں گی،مکمل جوابی تعاون کیا جائے گا۔