پنجاب اسمبلی کا 23واں اجلاس 29 اگست تک ملتوی

اپ ڈیٹ 26 اگست 2016 10:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور:پنجاب اسمبلی کا ہونے والا 23واں  اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے 29 اگست تک ملتوی کر دیا گیا۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا اقبال کی صدارت ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔

 ایجنڈے کے مطابق ،اجلاس میں محکمہ مال و کالونیز سے متعلق سوالات کے جوابات متعلقہ حکام موجود نہ ہونے پر ملتوی کر دئیے گئے، کارروائی کے دوران ایک تحریک استحقاق اور تین تحاریک التواء بھی پیش کی گئیں۔

 پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی احمد شاہ کی جانب سے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر اجلاس 5 منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا مگر پھر بھی کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس کی کاروائی پیر کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔