کراچی :فیصل واڈا کی گاڑی پر فائرنگ

شائع 26 اگست 2016 01:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے،تاہم کارروائی میں وہ اورعمران اسمائیل محفوظ رہے۔

آج نیو زکے مطابق فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ جب وہ نیب کے دفتر سے واپس آرہے تھے تو جیسے ہی دہلی کالونی میں داخل ہوئے ان کی گاڑی کے دونوں اطراف موجود موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی تاہم ان کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ حملے میں بال بال محفوظ رہے ہیں ۔

واقعے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔