فورسز ہمیں اسپیس دیں،فاروق ستار
فائل فوٹوکراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آپریشن کرنے والی فورسز ہمیں اسپیس دیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست میں دوبارہ فعال ہونا چاہتے ہیں، اس کیلئے اسپیس دیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ لندن سے مکمل لاتعلقی ہے، یہ فکسڈ میچ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا قائد سے وفاداری ایم کیو ایم کے آئین کا حصہ نہیں۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاست میں دوبارہ فعال ہونے کیلئےاسپیس دیا جائے۔
انہوں نے آپریشن کرنے والی فورسز سے اسپیس دینے کی اپیل کی ۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیااورسیاست دان سیاسی دائرے میں آنے میں مدد دیں۔ متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ قائد سے وفاداری کا حلف ایم کیوایم کے آئین کا حصہ نہیں۔
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔