مہوٹہ:پنچائیت کے فیصلے پر 5 سالہ بچی کو ونی کردیا گیا
دریا خان دلیوالہ میں پنچائیت کے فیصلے پر پا نچ سالہ بچی فرزا نہ کو ونی کردیا گیامہوٹہ:دریا خان دلیوالہ میں پنچائیت کے فیصلے پر پا نچ سالہ بچی فرزا نہ کو ونی کردیا گیا۔
دریا خان دلیوا لہ کے نواحی علا قہ مہوٹہ میں بھا ئی کے جرم کی سزا معصوم بہن کوملی، پنچائیت کے فیصلے کی بھینٹ چڑھی پانچ سالہ فرزانہ کا نکاح 19 سالہ جاوید سے کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرزانہ کے بھائی عمران پر جاوید کی بہن سے تعلقات کا الزام تھا اس جرم کی پاداش میں پنچائیت نے عمران کی معصوم بہن کو ونی کرنے کا فیصلہ سنایا، بچی کے رشتہ داروں نے اس جرم کے خلاف تھانہ دلیوالہ میں درخواست دائر کردی ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے26 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ 5 افراد کو گرفتارکرلیا ،ڈی ایس پی عمران کا کہنا ہے کہ ملزما ن گھروں کو تالے لگا کر فرار ہو چکے ہیں ان کی گرفتاری کے لئے چھا پےمارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ نکا ح خواں، دولہا اور بچی کا والد بھی فرارہیں جبکہ بچی والدہ سمیت پولیس کی حراست میں ہے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔