کراچی:تیز ہواؤں کےساتھ بارش،موسم خوشگوار

شائع 27 اگست 2016 08:06am
کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار/فائل فوٹو کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش،موسم خوشگوار/فائل فوٹو

کراچی:کراچی  میں سہراب گوٹھ، مویشی منڈی، گلشن اقبال، ایئرپورٹ اورملیرکے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔

ملیر ، لانڈھی ،نیوکراچی، نارتھ کراچی،گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوںمیں بارش کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں ۔

بارش کے باعث مویشی منڈی میں ٹینٹ اکھڑگئے،جس کی وجہ سے بیوپاری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔