فاروق ستار کا متحدہ کے بانی الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان
فائل فوٹوکراچی :متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے الطاف حسین سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نائن زیرو غیر قانونی طور پر سیلڈ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمے دار خواتین کو گرفتار کیا گیا ہے ،اے آر وائی پر حملوں میں یہ خواتین شامل نہیں ہیں ۔
فاروق ستار نے دعویٰ کیا کہ چھاپوں میں نوے فیصد بے گناہوں کو گرفتار کیا گیا۔ایک مرتبہ پھر انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمیں اسپیس ملے گی؟ ان کا کہنا تھا کہ مقتدر حلقوں نے بھی یہ واضح کیا ہے کہ معاملہ ایک فرد کا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کے تیس سے لے کر چالیس دفاتر کو سیل کردیاگیا ہے۔
فاروق ستار نے اس مرتبہ متحدہ کے بانی الطاف حسین سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا اور کہا کہ جس کی سیاسی اونر شپ ہے اسکو کام کرنے دیا جائے۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔