کراچی :بارش،کئی علاقوں کی بجلی غائب،شہری پریشان

شائع 27 اگست 2016 02:47pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی :کراچی میں تھوڑی سی بارش کیا برسی بجلی کئی گھنٹوں کیلئے غائب ہوگئی۔ڈھائی سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے کئی مقامات پر بجلی کی تاریں گرگئیں

کےالیکٹرک پھراہوا ناکام،باران رحمت پھرزحمت بنادی۔بارش کے قطرے پڑتے ہی فیڈرٹرپ ہوگئے۔کے الیکٹرک کا ناکارہ نظام بارش نہ سہارسکا۔شہرمیں بارش کا آغازکے ساتھ ہی فیڈرکی ٹرپنگ کا آغازہوا۔

چند ہی منٹوں میں متاثرہ فیڈرزکی تعداد ڈھائی سوسے تجاوزکرگئی۔کے الیکٹرک ترجمان کادعویٰ تھا کہ ڈیڑھ سوفیڈرزبحال کردیئےتاہم حقائق اسکے برعکس نظرآئے۔

لانڈھی،ملیر،شاہ فیصل کالونی،لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد، بفروزن،طارق روڈ اورپی آئی بی کالونی سمیت دیگرعلاقوں میں  بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اورشہرکے مختلف مقامات پرتاریں ٹوٹنے کے واقعات کے باعث شہری خوف  کاشکاررہےتاہم کےالیکٹرک کاعملہ متاثرہ علاقوں میں نہ پہنچا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کی موجودہ انتظامیہ نے شہرمیں بجلی کا نظام تباہ کرکے رکھ دیاہے، ناقص تاریں،غیرمعیاری پی ایم ٹی اورفیڈرزکے باعث نظام زیادہ دباوجھیل نہیں سکتا۔