سندھ: کریک ڈاون جاری،کوٹڑی میں متحدہ کا آفس مسمار،کئی سیلڈ
فائل فوٹوکراچی :اندرون سندھ میں بھی ایم کیوایم کے غیرقانونی دفاتر گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کوٹڑی میں متحدہ کا زونل آفس مسمار کر دیا گیا جبکہ سکھر میں بھی ایک آفس کو سیل اور ایک کو گرا دیا گیا۔متحدہ قائد کی پاکستان مخالف تقریر اور ٹی وی چینلز پر حملے کے بعد ایم کیو ایم کے خلاف سندھ میں بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔غیر قانونی طور پر بنائے گئے آفسر کو گرایا جا رہا ہے۔
جامشورو کوٹڑی میں ایم کیو ایم کا زونل آفس مسمار کرنے کیلئے رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ موجود تھی۔انتظامیہ نے بھاری مشینری کے زریعے زونل آفس کو منہدم کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایم کیو ایم کا زونل آفس سرکاری زمین پر بنایا گیا تھا۔
سکھر میں والس روڈ پر قائم دفتر ضلعی انتظامیہ نے مسمار کر دیا۔پراناسکھر میں بھی جنات چوک کے قریب قائم ایم کیو ایم کے دفتر کو سیل کر دیا گیا۔












اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔