ہالی ووڈ فلم بلیئر وچ 16 ستمبر کو ریلیز ہوگی

شائع 28 اگست 2016 04:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاس اینجلس:خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ فلم بلیئر وچ  آئندہ ماہ سینما گھروں پر راج کرے  گی۔ فلم میں چڑیلوں اور نوجوانوں کے درمیان خطرناک جنگ کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ہالی ووڈ فلم بلیئر وچ  کی کہانی ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے دوست کی بیس برسوں سے گمشدہ بہن کی تلاش میں گھنے جنگل میں نکل جاتے ہیں،جہاں انہیں خطرناک چڑیلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کالج کے ان نوجوانوں کو چڑیلوں کی طاقت کا اندازہ نہیں ہوتا۔ وہ ایک ایک ہوکر نادیدہ قوتوں کے ہاتھوں مارے جاتے ہیں۔

جنگل میں پہنچنے والے ان نوجوانوں کی ایک مقامی جوڑا بھی مدد کرتا ہے، لیکن اندھیرا سب کو نگل لیتا ہے۔

فلم بلیئر وچ سولہ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔