مایونیزکو چہرے پر لگائیں اور پھر کمال دیکھیں
فائل فوٹواکثر لوگوں کی خشک جلدہوتی ہے اور خشک جلد ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں، جیسے زیادہ دیر دھوپ میں رہنا، عمر کا بڑھنا اور ناقص غذا کا استعمال وغیرہ۔
اکثر لوگ زیادہ کریم بھی استعمال کریں تو ان کی جلد خشک ہوجاتی ہے خصوصاً حساس جلد والوں کے ساتھ یہ مسئلہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
آج ہم آپ کو چند ایسے گھریلو ٹوٹکے بتائیں گے ،جن کے ذریعے آپ کی خشک جلد بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
٭ مایونیز

مایونیز چونکہ انڈے اور تیل سے بنی ہوتی ہے اور ا س میں موجود ہائیڈریٹنگ پراپرٹیس آپ کی جلد کو موئسچرائز کرتی ہے اور جلد کے ڈیڈ سیل کو ختم کرتی ہے۔ ایک چمچ مایونیز کو اپنی چہرے پر لگائیں اور 10 منٹ بعد اپنے چہرے کو دھولیں۔ مایونیز چہرے پر لگانے سے آپ کی جلد نرم اور تروتازہ ہوجائے گی۔
٭ ایلو ویرا

ایلو ویرا بھی خشک جلد کو نرم بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔ ایلوویرا میں موجود اجزاء جلد میں کے امراض کےلیے بہت مفید ہوتے ہیں، اس میں موجود گاڑھا جیل جلد کو ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭ اوٹ میل

اوٹ میل دلیہ کی ایک قسم ہوتی ہے ۔ اس کے استعمال سے بھی آپ کی جلد میں موجود ڈیڈ سیل کو موئسچرائراز ہوتے ہیں اور یہ آپ کی جلد کو خشک ہونے بچاتا ہے۔
٭ شہد

شہد آپ کی جلد کو خطرناک بیکٹیریا سے بچاتا ہے، اس کے علاوہ خشک جلد کو نرم اور تروتازہ بناتا ہے۔ شہد ایک بہترین موئسچرائزر ہے، شہد کے ذریعے جلد کے زخم کو بھی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔شہد کو متاثرہ جلد پر لگائیں اور 5 منٹ بعد صاف کرلیں، اس سے آپ کی جلد بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
٭ دہی

دہی جلد نرم وملائم بنانے میں بےحد مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اس کے ذریعے جلد میں موجود جلن ختم ہوتی ہے اور جلد کے مسام کو سکون ملتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔