فلم ہیپی بھاگ جائے گی پرپابندی  کیوں لگی؟

شائع 30 اگست 2016 05:14am

happy20000

انیس اگست کو ریلیز ہونے والی بھارتی فلم 'ہیپی بھاگ جائے گی'پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی ،یہ فلم پاکستانی اداکار جاوید شیخ کی بیٹی مومل شیخ  کی پہلی بولی وڈ فلم بھی تھی،لہٰذا اس فلم کے ہدایت کار اور پروڈیوسرز کو اس بات کو پورا یقین تھا کہ فلم میں پاکستانی اداکارہ کی موجودگی کے باعث اسے پاکستان میں بیحد پزیرائی ملے گی ۔

لیکن ہوا اس کے بر عکس ،پاکستان میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کردی گئی،جس پرفلم کے ہدایت کار مدثر عزیز نے پاکستانی سنسر بورڈ کو ایک خط بھی لکھا۔

فلم  میں کچھ مناظر اور ڈائیلاگز شامل کئے گئے تھے جو پاکستان کی غلط تصویر پیش کررہے تھے ،یہ ہی وجہ ہے کہ پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم پر پابندی عائد کردی۔

آئیے دیکھتے ہیں

٭فلم کے ایک سین میں پاکستانی پولیس کے ایک سپاہی کو  بھارتی کرنسی  نوٹ پر موجود گاندھی کی تصویر کو سلیوٹ کرتےہوئے دکھا یا گیا ہے۔

٭ پاکستانی لڑکی کو الکحل کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

فلم کے کچھ ڈائیلاگز پاکستانی سنسر بورڈ کیلئے قابل قبول نہیں تھے جیسے

٭کاش گاندھی پاکستان میں ہوتے

٭ٹینشن پاکستان کو ہونی چاہئے

٭بیوقوفوں کی بستی

٭کیا دیس ہے جہاں کوئی بات ہی نہیں کرتا،بندوق دکھائے بغیر

٭انڈیا کا نمک پورا پاکستان کھاتا ہے

یہ ہیں وہ ڈائیلاگز جن کی بناء پر اس فلم پر پابندی لگا ئی گئی،اس کے علاوہ مومل شیخ پر فلم میں کام کرنے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

بشکریہ: reviewit.pk