فلم 'اے دل ہے مشکل' کے ٹریلر نے دھوم مچادی
ممبئی:گزشتہ کافی عرصے سے پاکستانی اداکار فواد خان اورایشوریا رائے کی فلم 'اے دل ہے مشکل' کے چرچے بھارتی میڈیا پر جاری ہیں۔
معروف ہدایت کار کرن جوہر نے فلم میں اب تک کی بہترین کاسٹ (فواد خان،ایشوریا رائے،رنبیر کپور اور انوشکا شرما) کو شامل کیا ہے۔
حال ہی میں فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے، کرن جوہر رومانوی فلمیں بنانے کیلئے مشہور ہیں،کرن جب بھی کسی فلم کی ہدایات دیتے ہیں ،وہ کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دیتی ہے،یہ ہی وجہ ہے کہ لوگوں کو اس فلم کا کافی عرصے سے انتظار تھا۔
ٹریلر میں رنبیر ،ایشوریا اور انوشکا کے درمیان محبت کی تکون دکھائی گئی ہے،جبکہ فواد ٹریلر میں بہت حسین دکھائی دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کرن جوہر اس سے پہلے،کبھی خوشی کبھی غم،اسٹوڈنٹ آف دی ائیر،کبھی الوداع نہ کہنا ،کچھ کچھ ہوتا ہےاور مائی نیم از خان کی ہدایات دے چکے ہیں۔
ٹریلر دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ یہ فلم 2016 کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی،فلم رواں سال 28 اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
ٹریلر میں فواد خان کے دو خوبصورت اندازبشکریہ:بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔