شاہد کپور اپنی ننھی گڑیا کو گھر لے آئے
ممبئی:بولی وڈ کے معروف اداکار اور بہترین ڈانسر شاہد کپور اور ان کی خوبصورت بیوی میرا راجپوت کے گھر گزشتہ جمعہ کو ایک پیاری سی بیٹی نے جنم لیا ہے۔
اس خبر کی پورے بھارتی میڈیا نے اولین بنیادوں پر کوریج کی ہے،میرا ممبئی کے'سبر بن اسپتال' میں داخل تھیں،جہاں سے اتوار کو شاہد انہیں اور اپنی پیاری بیٹی کو گھر لے آئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسپتال سے گھر تک کے تمام راستے شاہد کی بیٹی ان کے ہاتھ میں تھی،ممبئی میں اس وقت بارشوں کا موسم ہے،لہٰذا شاہد نے گاڑی سے اترنے کے بعداپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا تھا ،جبکہ ایک گلابی رنگ کی چھتری سے اسے بارش سے بھی بچائے رکھا۔
شاہد کی بیٹی سے والہانہ محبت دیکھ کر ان کی والدہ نیلیما عظیمی بھی کہنے پر مجبور ہو گئیں کہ ان کا بیٹا بہت اچھا والد ثابت ہوگا۔
شاہد کو بیٹی کی مبارکباد بولی وڈ کے تقریباً ہر اداکار نے دی ،لیکن انہیں تو کسی اور کی مبارکباد کا انتظار تھا اور بالآخر ان کی سابقہ دوست کرینہ کپور خان کی جانب سے بھی مبارکبا د آہی گئی۔
بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق بے بو نے جیسے ہی یہ خبر سنی فوراً شاہد کو میسج کے ذریعے مبارکباد دے دی۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان بھی بہت جلد والدین کا عہدہ حاصل کرنے والے ہیں۔
بشکریہ:انڈین ایکسپریس،بولی وڈ لائف ڈاٹ کام

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔