اریجیت کو سلو بھائی کی فلم میں گانے کی پیشکش

شائع 30 اگست 2016 02:56pm
File Photo File Photo

ممبئی :بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو  ایک بار پھر سلمان خان کی اگلی فلم ٹیوب لائٹ میں گانے کا موقع ملا ہے ۔ اریجیت  کا کہنا ہے کہ میں فلم کیلئے ضرور گاؤں گالیکن آخری  فیصلہ تو دبنگ خان کو ہی کرنا ہوگا۔

بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ ایک ایوارڈ میں سلمان خان کی باتوں سے بیزار ہوئے تو کہہ ڈالا، جس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑی فلم  سلطان کے گانے سے آؤٹ ہوکراور اب ایک بار پھر اریجیت سنگھ کو سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ میں گانے کی آفر ہوئی ہے جسے پر اریجیت سنگھ خوش ہوئے اور کہا ضرور گاؤں گا۔

لیکن ساتھ ہی ارجیت تھوڑے کنفیوز بھی ہیں۔ اریجیت کا کہنا ہے کہ میں تو گانے کیلئے راضی ہوں پر آخری فیصلہ سلمان خان کا ہی ہوگا۔ کیا اریجیت کی کہی بات کو سلو میاں معافی کے بعد بھول سکیں گے۔