سندھ اپیکس کمیٹی کااجلاس،مجرموں کے فنگرپرنٹ کا ڈیٹامرتب کرنےکا فیصلہ

شائع 31 اگست 2016 10:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ  اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں  مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے  فنگرپرنٹ کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔وزیراعلی سندھ کہتےہیں جو منصوبہ بندی سے امن خراب کرتے تھے اب ان کی منصوبہ بندی ناکام ہوجائے گی ۔

سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی رینجرزنے بتایا کہ 22 اگست کی منصوبہ بندی کرنےوالے ملزمان گرفتارکرلئے  ہیں دیگر تمام منصوبہ ساز جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

 انہوں نے بتایا  انٹیلی جنس شیئرنگ کا نظام بہتر بنانے سے کئی کامیابیاں ملیں ہیں۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا افغانیوں  سمیت غیرقانونی تارکین وطن امن ومان کیلئے خطرہ ہیں۔

 اجلاس میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے فنگرزپرنٹ کا ڈیٹا مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا جسے سنٹرلائیزکیا جائے گا ۔

 اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب تیزکرنے اورمحفوظ کراچی پروگرام کے تحت ماننیٹرنگ کا عمل کراچی کے مضافاتی علاقوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس نے  دینی مدارس کی رجسٹریشن اورغیرقانونی مدارس کیخلاف کارروائی تیزکرنے کی منظوری بھی دی۔