کپل کا نیا کارنامہ ،بولی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
ممبئی:بھارتی شوبز انڈسٹری کے سب سے مقبول مزاحیہ اداکار کپل شرما نے نجی چینل کلرز سے نشر ہونے والے بھارت کے مقبول ترین شو 'کامیڈی نائٹ ود کپل' کا جیسے ہی اختتام کیا ،ایک اور بھارتی چینل سونی نے انہیں فوراً دوسرے شو کی پیشکش کردی ،اور کپل نے پیشکش قبول بھی کرلی۔
سونی سے نشر ہونے والا کپل کا نیا پروگرام'دی کپل شرما شو'اس وقت بھارت کا سب سے دیکھا جانے والا شو بن چکا ہے اور ریٹنگ میں باقی تمام شوز کو پیچھے چھوڑ چکا ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق شو کی مقبولیت کے پیش نظر کپل نے اپنے معاوضے میں اضا فہ کردیا ہے ،اور وہ ایک ایپی سوڈ (قسط) کا80-60 لاکھ معاوضہ وصول کررہے ہیں۔
ایک ماہ کے دوران کپل شرما شو کی 8 اقساط نشر کی جاتی ہیں ،اس حساب سے کپل ماہانہ 5 کروڑ روپے کما رہے ہیں ،اور یہ آمدنی بولی وڈ کے کسی بڑے سپر اسٹار کی آمدنی سے بالکل بھی کم نہیں ہے۔
کپل کے ساتھ شو کے مزید ممبران بھی آمدنی کے لحاظ سے پیچھے نہیں ،شو میں گتھی کا کردار نبھا نے والے سنیل گروور'پر ایپی سوڈ' 12-10 لاکھ ، علی اصغر(نانی)اور پلک 8-7 لاکھ اور کپل کی بیوی کا کردار نبھانےوالی سمونا چکرورتی 7-6 لاکھ روپے وصول کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جب سے کپل نے کلرز سے علیحدگی اختیار کی ہے،چینل کی ریٹنگ میں واضح فرق آیا ہے ،لہٰذا چینل انتظامیہ نے کپل کے پرانے شوز کو دوبارہ نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔