امریکی گلوکار کرس براؤن کو گرفتار کرلیا گیا
فائل فوٹولاس اینجلیس : امریکہ کے شہر لاس اینجلیس کی پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر گلوکار کرس براؤن کو دھمکانے کے شک میں گرفتار کر لیا ہے۔
خاتون نے رپورٹ کی تھی کہ کرس براؤن نے ان کو پستول سے دھمکایا تھا۔
ملکہ حسن بیلی کرن نے ایل اے ٹائمز اخبار کو بتایا کہ وہ کر س براؤن کے دوست کی جیولری کی تعریف کر رہی تھیں جب براؤن نے ان کے چہرے پر پستول تان لی۔
پولیس کافی دیر تک کرس براؤن کو حراست میں لینے کے لیے ان کے مکان کے باہر موجود رہی اور آخر کار کرس براؤن نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
یاد رہے کہ کرس براؤن کو پہلے بھی تشدد کرنے پر سزائیں ہو چکی ہیں۔ سنہ 2009 میں انھوں نے اپنی گرل فرینڈ ریانی پر تشدد کیا تھا۔
ریانا پر تشدد کے بعد کرس نے خود کشی کرنے کے بارے میں بھی سوچا تھا۔
ملکہ حسن بیلی کرنکی جانب سے ایمرجنسی کال وصول ہونے پر پولیس براؤن کے مکان پہنچی۔ اس وقت تک بیلی کرن پارٹی سے جا چکی تھیں۔
بیلی کرن نے ایل اے ٹائمز کو بتایا کہ وہ اپنی ایک دوست کے ہمراہ براؤن کے مکان پر پارٹی میں گئی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ وہ براؤن کے ایک دوست کے ہیرے کے نیکلس کی تعریف کر رہی تھیں جب وہ شخص غصے میں آ گیا اور ان سے کہا کہ پیچھے ہٹو۔
بیلی کرن کے مطابق اس وقت کرس براؤن نے پستول نکالی اور ان کی جانب پستول کر کے ان کو پارٹی سے جانا کا کہا۔
بشکریہ: بی بی سی اردو
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔