این اے 63جہلم میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع - فائل فوٹوجہلم:قومی اسمبلی کی نشست این اے 63جہلم میں ضمنی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
قومی اسمبلی کی نشست این اے 63پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں،4لاکھ 27ہزار سے زائد ووٹرزکے لیے 314پولنگ اسٹیشنز اور976پولنگ بوتھزقائم کئے گئے ہیں،39پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس اور31کو حساس قراردیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے اندراورباہر تعینات کیے گئے ہیں،پولنگ شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،مجموعی طورپرچار امیدوارحصہ لے رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے مطلوب مہدی اورپی ٹی آئی کے چوہدری فواد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے ، یہ نشست مسلم لیگ ن کے اقبال مہدی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔