کیا آپ ایک بار پھر ڈرنے کیلئے تیار ہیں؟

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 08:28am

darr11111111111

ممبئی:چوبیس دسمبر1993 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی کلاسک فلم' ڈر' کا شمار ان فلموں میں ہوتا ہے،جنہوں نے شاہ رخ کو کنگ خان بنانے میں اہم کردار اد اکیا۔

فلم میں شاہ رخ کی جانب سے نبھایا گیا راہول کا کردار آج بھی  لوگوں کے ذہنوں میں پہلے دن کی طرح تازہ ہے۔

یش راج فلمز نے بھارتی فلم انڈسٹری کی اس  خوبصورت اور کلاسک فلم کو'ڈر 2.0'کے نام سے دوبارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اور اس بار یہ فلم کی بجائے 5 حصوں پر مبنی  سیریز بنائی گئی ہے ،گزشتہ روز 'ڈر سیریز'کا ٹریلیر ریلیز کیا گیا ہے جسے لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

ٹریلر کے مطابق اس بار فلم کی کہانی سائبر کرائم کے گرد گھومتی ہےجس میں سوشل میڈیا پر خواتین کی سیکیورٹی(حفاظت) کو موضوع بنایا گیا ہے۔

اس سیریز کی کہانی نکھل  تنیجا نے لکھی ہے ،جبکہ ہدایت کاری وکاس چندرا دے رہے ہیں ،فلم میں موجود کرداروں کے بارے میں ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 1993 میں ریلیز ہوئی' ڈر' میں جوہی چاؤلہ اور سنی دیول نے مرکزی کردار اد اکئے ،جبکہ کنگ خان نے اینٹی ہیرو (جنونی عاشق) کا مرکزی کردار نبھا کر ثابت کردیا تھا کہ ان سے زیادہ بہتر اور کوئی یہ کردار ادا نہیں کر سکتا تھا۔

بشکریہ:انڈین ایکسپریس