پسنی:مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،6 افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 08:26am
زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا - فائل فوٹو زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا - فائل فوٹو

پسنی:پسنی کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور18زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے  اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پسنی کے علاقے نلینت میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 مسافر زخمی ہوگئے۔

مسافر کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیوارموقع سے فرار ہوگیا، زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔