موجودہ حالات میں2018کےانتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے،چیف جسٹس

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 10:17am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مردم شماری ازخود نوٹس کی سماعت میں چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ حالات میں 2018کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے ۔

سپریم کورٹ میں مردم شماری ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کی ۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے استفسارکیا کہ لاہوراوربڑے شہروں میں فوج کی سیکیورٹی کیوں ضروری ہے۔

https://youtu.be/ithIMkJDHJc

  جس پر اٹارنی جنرل کا کہنا تھاکہ مردم شماری کی ساکھ کیلئے فوج کی شمولیت ضروری ہے مردم شماری حساس معاملہ ہے ۔

جسٹس قاضی فائزعیسی نے استفسارکیا کہ کیا حکومت کی اپنی کوئی ساکھ نہیں؟ حکومت ہر معاملے کو حساس کہہ کر ٹال دیتی ہے ، مردم شماری کرانی ہے جنگ نہیں لڑنی ۔

چیف جسٹس نے کہاکہ حلقہ بندیوں کے بغیرانتخابات کیسے ممکن ہیں ، کل کوئی درخواست گزارآجائے گا کہ مردم شماری کرائے بغیرانتخابات نہ ہوں چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو حکومت سے ہدایت لے کر آگاہ کرنے کی ہدایت کی ، ازخود نوٹس کیس کی سماعت عید الاضحٰی کے بعد تک ملتوی کر دی گئی۔