پاکستانی کوک اسٹوڈیو بھارتی کوک اسٹوڈیو سے کیوں بہتر ہے؟
کوک اسٹوڈیو بنیا دی طور پرمیوزک ٹیلیویژن سیریز ہے،جس کا آغاز پاکستان میں 7 جون 2008 کو ہوا،اس اسٹوڈیو میں پاکستان کے بہترین گلوکار اور میوزیشن پرفارم کرتے ہیں۔
کوک اسٹوڈیو میں نئے گانوں کے ساتھ صوفیانہ کلام ،قوالی،ہپ ہاپ،اور راک میوزک بھی شامل کیا جا تا ہے۔
کوک اسٹوڈیو کی اصطلاح بنیا دی طور پر برازیلین کو کا کولااسٹوڈیو اور کوک زیرو سے لی گئی ہے ،کوک اسٹوڈیو پاکستان کےساتھ بھارت میں بھی بیحد مقبول ہے۔
یہاں کو ک اسٹوڈیو کی 4 دلچسپ وجو ہات بیان کی جا رہی ہیں جو آپ کو یہ ماننے پر مجبور کردیں گی کہ پاکستانی کوک اسٹوڈیو بھارتی کوک اسٹوڈیو سے بہتر ہے۔
٭ گانے کی حقیقی خوبصورتی
پاکستانی کو ک اسٹوڈیو میں اس بات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ گانے کی حقیقی خوبصورت برقرار رہے،گلوکار صوفیانہ کلام اور قوالی وغیرہ میں مختلف تجربات کرتے ہیں جس سے گانے کی حقیقی خوبصورتی متاثر ہونے کی بجائے مزید بڑھ جاتی ہے۔
٭نیا ٹیلنٹ
پاکستان کوک اسٹوڈیو ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو موقع دیتا ہے،ہر سیزن میں نئے لوگ شامل ہوتے ہیں جن کی آواز اور انداز لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے،اس بار کوک اسٹوڈیو نے اداکارہ مہوش حیات،زیب ہانیہ،گل ،نرمل رائے،کاشف علی،سارہ حیدر اور مومنہ مستحسن کو موقع دیا ہے،جبکہ بھارت میں ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔
٭خوبصورت سیٹ
کوک اسٹوڈیو کی ایک اور چیز جو آنکھوں کواچھی لگتی ہے وہ ہے سیٹ ڈیزائننگ،بہترین ڈیزائننگ کے ساتھ میوزیشن اور سنگر ایسا سماں باندھ دیتے ہیں جس سے باہر نکلنا ناممکن ہو تا ہے،جبکہ بھارتی کوک اسٹوڈیو کا سیٹ پاکستانی کوک اسٹوڈیو کے مقابلے پھیکا لگتا ہے۔
٭خوبصورت ملبوسات
کوک اسٹوڈیو کی ایک اور بہترین کاوش خوبصورت ملبوسات ہیں ،کوک اسٹوڈیو کے سنگرز جو بھی پہنتے ہیں ،فیشن بن جاتا ہے،جس کی بہترین مثال میشا شفیع،علی ظفراور عاطف اسلم وغیرہ ہیں۔
بشکریہ: brandsynario.com





















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔