کراچی :ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا نے اپنی ذمے داری سنبھال لی

شائع 31 اگست 2016 02:37pm
File Photo File Photo

کراچی :ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرا کا پہلا روز ان کے لیے کڑا ثابت ہوا۔ ذاتی گاڑی بھی جواب دی گئی ، سوک سینٹر پہنچنے پر کے ڈی اے افسران نے ان کا استقبال کیا ۔ ارشد رہرہ کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی بہتری کے لیے سندھ حکومت سے تعاون کی امید ہے۔

نئے ڈپٹی میئر کراچی کا دفتر میں پہلے روزذاتی گاڑی میں کے ایم سی بلڈنگ پہنچے ، چارج لیا اور کام کا آغاز کیا ۔ سوک سینٹر جانے کے لیے ذاتی گاڑی اسٹارٹ ہی نہ ہوئی ۔ دو گھنٹے انتظار کے بعد سرکاری گاڑی میں سوک سیٹر پہنچے اور کہا کہ ڈپٹی میئر ہوں ۔ جس دفتر میں جانا چاہوں جا سکتا ہوں ۔

سوک سینٹر پہنچنے پر کے ڈی اے اور کے ایم سی کے افسران نے انکا استقبال کیا جبکہ ملازمین نے شدید نعرے بازی کی ۔ڈپٹی میئر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ کراچی کا شمار دنیا کے خوبصورت شہروں میں کیا جائے ۔ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ وزیر بلدیات نے بھی تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے،انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ میرے ہاتھ میں نہیں، تاہم تمام اداروں کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ۔