امریکا: گیلسے بندشن زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز میں سرفہرست

اپ ڈیٹ 31 اگست 2016 04:48pm
File Photo File Photo

نیویارک :امریکی جریدے فوربز نے رواں سال سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز کی فہرست جاری کردی۔ برازیلی ٹاپ ماڈل گیلسے بندشن مسلسل چودہویں سال بھی دنیا کی مہنگی ترین ماڈل قرارپائیں،رواں سال ان کی آمدنی تین کروڑ ڈالر سے زائد رہی۔

حسن و نکھار اور جلوؤں کی بہارلئے برازیل کی ٹاپ ماڈل گیسلے بندشن نے رواں سال بھی دنیا کی مہنگی ترین ماڈل ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔امریکی میگزین فوربز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق گیلسے رواں سال بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز میںنمبر ون پوزیشن پربراجمان ہیں۔

گیسلے کی رواں سال آمدنی تین کروڑ ڈالر سے زائد رہی ،انہیں دو ہزار دو سے اب تک سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈل گرل ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔فوربز کے مطابق دوسرے نمبر پر آنے والی ماڈل ایڈریانا لیما کی آمدنی ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالر رہی، ان کاتعلق بھی برازیل سے ہی ہے۔

 تیسرا نمبر امریکی ماڈل کینڈل جینر کے حصے میں آیا جنہوں نے ایک کروڑ ڈالر اپنے نام کئے۔سوشل میڈیا پر عوامی مقبولیت حاصل کرنے والی ماڈل گیگی حدید  نے زیادہ معاوضہ لینے والی ماڈلز میں پانچویں پوزیشن لیکر نیو انٹری دی ہے۔