تین ستمبر کی ریلی، پی ٹی آئی کا حکومتی طبق روشن کرنے کا دعویٰ
File Photoلاہور :تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ تین ستمبر کی ریلی دیکھ کر حکومت کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گئے۔ ریلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چودھری نے چئیرنگ کراس لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تین ستمبر کو نکالی جانے والی ریلی دیکھ کر حکومت کے چودہ طبق روشن ہو جائیں گئے، اس ریلی سے حکومت اور ریاستی اداروں کو معلوم ہو جائے گا کہ پانامہ پیپرز پر نواز شریف تنہا ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تین ستمبر کو شاہدرہ چوک سے بارہ بجے دن ریلی کا اغاز ہو گا،جو رات گئے چئیرنگ کراس پہنچے گئی، ریلی میں خواتین کے لیے الگ فلور بنایا جائے گا،جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے حکومت کو ان کی ذمہ داری یاد کروا دی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔